امراوتی: آندھرا پردیش پولیس نے کڑپہ ضلع سے ایک مندر کے پجاری کو ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے جرم میں گرفتار کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق پجاری کی شناخت ڈی روی آلیا ستیہ نارائنہ جو گوداوری ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔
پجاری پر الزام ہے کہ اس نے ایک 14سالہ قبائیلی لڑکی کو بھگوت گیتا پڑھانے کے بہانے عصمت ریزی کردی ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرکے پجاری کوگرفتار کرلیا ہے۔