حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں ایک گودام میں بھاری چوری کی واردات پیش آئی۔ گودام مالک کی شکایت پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وجئے واڑہ میں ویئر ہاؤس گودام میں آئی فونس اور دیگر الکٹرانک اشیاء کا سرقہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دیپ چند ساکن اترپردیش اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ کار کے ذریعہ 5 فبروری کو ویئرہاؤس گودام پہنچا۔ سرقہ میں گودام کے ایک ملازم رنجیت کو بھی شامل کرلیا گیا۔ سب سے پہلے یہ گودام کی چھت سے اندر داخل ہوئے اور سی سی ٹی وی کے وائر کو کاٹ دیا اور اس کے بعد تقریباً 2.5 کروڑ مالیتی آئی فونس اور دیگر الکٹرانک اشیاء کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے۔ اگلے دن جب گودام کے مالک کو سرقہ کا پتہ چلا تو انہوں نے پولیس میں شکایت کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کو تمام راستوں پر موجود ان کیمروں سے مدد لیتے ہوئے دیپ چند اور اس کی ٹولی کا پتہ لگا کر انہیں بہار پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا اور سرقہ کی گئی تمام اشیاء اور کار کو ضبط کرکے وجئے واڑہ منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ش