آندھرا پردیش: مسلم قائدین کی وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی سے ملاقات

   

امراوتی: وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی سے مسلم قائدین کی ملاقات۔ آ ندھراپردیش میں اسمبلی انتخابات کو ابھی ایک سال سے کچھ زائد کا عرصہ ہے لیکن حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی اس کی تیاریوں میں ابھی سے جٹ گئی ہے۔ وزیراعلی جگن موہن ریڈی کی مسلم تنظیموں اور انجمنوں کے قائدین اور نمائندوں سے ملاقات کو اس تناظر میں دیکھنا بے جانہ ہوگا۔ اس ملاقات کے دوران جو امور زیربحث آئے ان سے کم سے کم اس امر کو تقویت ملتی ہے۔ وزیراعلیٰ اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے نہ صرف ہرممکن اقدامات کررہے ہیں بلکہ وہ ریاست میں اقلیتی اداروں کے قیام، تحفظ اور انھیں فعال بنانے کے لیے سنجیدہ بھی ہیں۔  وہ پارٹی کے تنظیمی عہدوں پر مسلمانوں کو مقرر کرنے اور انھیں سیاست کے اصل دھارے سے جوڑنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔