امراوتی ۔ 19 ڈسمبر : آندھرا پردیش میںکورونا کے 121 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 228 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں 1597 ایکٹیو کیس ہیں۔ ضلع واری ڈاٹا کے مطابق چتور میں جملہ 32 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کرشنا ضلع میں 20 اور مغربی گوداوری میں 13 کیس رپورٹ ہوئے ۔ صرف ایک کیس پرکاشم ضلع میں رپورٹ ہوا ہے ۔ ریاست میں اب تک جملہ 3.09 کروڑ کورونا ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 29,643 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔