آندھرا پردیش میں کورونا کے 5963 نئے کیس

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں بھی کورونا کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 5963 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس وقفہ میں 27 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ کورونا وباء کے آغاز کے بعد اب تک یہ ایک دن کی سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں صحتیابی کی شرح بھی بہتر ہوئی ہے ۔ ریاست میں کورونا معائنوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔