آندھرا پردیش میں 10 جولائی سے دسویں کے امتحانات

   

امراوتی 2 جون ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 10 جون سے منعقد ہونگے۔ یہ امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والے تھے لیکن پہلے مجالس مقامی کے انتخابات اور پھر کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے انہیں ملتوی کردیا گیا تھا ۔ ریاستی وزیر تعلیم اے سریش نے آج کہا کہ دسویں کے امتحانات کا 10 جولائی سے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ انعقاد عمل میں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں امتحانات کیلئے 4,154 مراکز قائم کئے جائیں گے اور ہر کمرے میں صرف 10 تا 12 طلبا کو امتحان لکھنے کا موقع دیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ طلبا میں تقسیم کیلئے آٹھ لاکھ ماسک بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ ہر مرکز میں سینیٹائزر بھی تیار رکھے جارہے ہیں اور نگران کار عملہ کیلئے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔