آنگ سان سوچی قیدیوں کے لباس میں عدالت میں پیش

   

نیپیداؤ : میانمارمیں باغی فوج کی قید میںآنگ سان سوچی کو دارالحکومت نیپیداؤ کی عدالت میں قیدیوں کے لباس میں پیش کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سماعت کے دوران آنگ سان سوچی پرسکون رہیں۔ اس سے قبل مختلف الزامات پر انہیں 4سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد میں سزا کم کر کے دو سال کردی گئی تھی ۔ وہ جیل جانے کی بجائے اسی جگہ اپنی سزا کاٹیں گی ، جہاں وہ قید ہیں۔


کوئلے کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ
پیرس: توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے کہا ہے کہ رواں سال چین، ہندوستان اور امریکہ میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں میں کوئلے کی عالمی کھپت کو نئی بلندیوں پر لے گئی ہے۔ اس سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج گھٹانے کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔