آن لائن دھوکہ دہی ، موبائل ایپ کا استعمال

   


آٹو میٹک کال خطرناک ، بینکوں کے کھاتوں سے رقم لوٹنے کی کوشش
حیدرآباد۔16۔ستمبر(سیاست نیوز) آن لائن دھوکہ دہی کے بڑھتے واقعات کے دوران موبائیل فون ایپ کے ذریعہ صارفین کو لوٹنے اور ان کے موبائیل فون ڈاٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے دھوکہ باز متحرک ہوچکے ہیں اور اب موبائیل لنک پر کلک کرتے ہوئے موبائیل فون کے ڈاٹا تک رسائی ضروری نہیں رہی بلکہ صارفین کو موصول ہونے والے آٹومیٹک کال کے دوران کسی نمبر کو دبانے کا مشورہ دیتے ہوئے دھوکہ بازوں کی جانب سے موبائیل فون صارفین کے ڈاٹا تک رسائی حاصل کی جانے لگی ہے۔ ملک میں کمزور ڈاٹا پروٹیکشن قوانین کے سبب دھوکہ باز شہریوں کی تفصیلات بالخصوص آدھار کارڈ اور فون نمبرات تک رسائی حاصل کرنے لگے ہیں اور ان کے سہارے وہ اب آٹومیٹک کالس کے ذریعہ صارفین سے رابطہ کرتے ہوئے بڑے بڑے بینکوں کے نام کا استعمال کررہے ہیں ۔ صارفین بینک کے نام سے متاثر ہوتے ہوئے طلب کی جانے والی تفصیلات فراہم کرنے لگے ہیں اور ان تفصیلات کے حصول کے ساتھ ہی کال کرنے والے دھوکہ باز صارفین کے بینک کھاتوں اور دیگر کارڈس وغیرہ تک رسائی حاصل کرنے لگے ہیں۔ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں سائبر دھوکہ دہی کے واقعات کے سلسلہ میں موصول ہونے والی شکایات کے دوران کہا جا رہاہے کہ نت نئے انداز سے معصوم شہریوں کو دھوکہ دہی کا شکار بنایا جانے لگا ہے۔ ملک کے بیشتر سرکردہ بینکوں کی جانب سے اپنے صارفین کو چوکنا رکھنے اور انہیں کسی بھی طرح کی دھوکہ دہی کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں اور صارفین کو کارڈ کی تفصیلات اورپن کوڈ کسی کو نہ دینے اور بینک کی جانب سے اس طرح کی حساس تفصیلات طلب نہ کئے جانے کے متعلق مطلع کیا جا رہاہے لیکن اس کے باوجود دھوکہ دہی کا شکار بنانے والے دھوکہ باز مختلف طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنانے لگے ہیں جو کہ سائبر پولیس جو سائبر کرائم سے نمٹتا ہے درد سر کا شکار ہونے لگا ہے اور دھوکہ بازوں تک رسائی حاصل کرنا ان کے لئے مشکل ترین ہوتا جا رہاہے ۔م