آن لائن گیمز میں بھاری نقصان ڈگری فرسٹ ائیر کے طالبعلم کی خودسوزی

   

حیدرآباد : /22 ڈسمبر (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم میں /18 ڈسمبر کو 25 سالہ لنگم نامی شخص نے آن لائن گیمز میں مبینہ طور پر رقم کھونے کے بعد خودکشی کرلی تھی ۔ جس کے چند دنوں بعد ہی مہیشورم کا ساکن 21 سالہ سائی کرن جو حیدرآباد میں ڈگری فر سٹ ایئر کا طالبعلم تھا نے خود کو آگ لگاکر خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ سائی کرن آن لائین ایپس کے ذریعہ بھاری رقم کھوچکا تھا اور وہ اس کا عادی بھی ہوگیا تھا ۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا ۔ سائی کرن کے باپ نے اس کی ماں کو شادی کے چند ماہ بعد ہی چھوڑدیا تھا ۔ سائی کرن کی ماں روزانہ مزدوری کرکے اس کی پرورش کررہی تھی ۔ سائی کرن نے آن لائین میں چار لاکھ روپئے کھوچکا تھا لیکن اس کے باوجود وہ اپنے دوستوں سے قرض حاصل کرتا رہا اور آخر کار اس نے اس کی بائیک بھی چالیس ہزار روپئے میں فروخت کردی تھی ۔ ماں سے اس نے گاڑی کی ریپیرنگ کے نام پر بھی رقم حاصل کی تھی ۔ جب ماں نے گاڑی کے متعلق پوچھا اور گاڑی کو فوراً گھر لانے کو کہا تو اس نے مایوسی میں مکان کے کمرے میں خود کو بند کرکے آگ لگالی ۔ طالب علم شدید طور پر جھلس گیا تھا جس کو فوراً دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج سے جانبر نہ ہوسکا ۔ (ش)