آن لائن گیمس اور سٹہ کا شکارنوجوان نے خود کشی کرلی

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : آن لائن گیمس اور سٹہ کا شکار ایک نوجوان نے خود کشی کرلی جو قرض میں مبتلا ہوگیا تھا ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں نوجوان نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خود کشی کرلی ۔ 25 سالہ راج ویر سنگھ ٹھاکر جو خانگی ملازم تھا ۔ راج ویر سنگھ کمائی و قرض حاصل کیا تھا اور ساری رقم جوئے میں لگا دیا کرتا تھا ۔ تنخواہ کے علاوہ قرض کی رقم بھی سٹہ میں لگانے کے بعد وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکا رہوگیا تھا اور نشہ کا عادی بن گیا جس نے آج صبح مکان سے سکندرآباد علاقہ کا رخ کیا اور موٹر سیکل چھوڑ دی ۔ نوجوان نے مال گاڑی کے آگے خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ع