اسمبلی میں گرما گرم مباحث کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اسمبلی میں اعلان کیا کہ آوٹر رنگ روڈ کو لیز پر دینے کے لیے جو ٹنڈر طلب کیا گیا تھا ۔ اس کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی ) تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہاکہ ہریش راؤ نے آوٹر رنگ روڈ لیز کی تحقیقات کرانے کی جو درخواست کی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ جس کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ شہر حیدرآباد ایک بین الاقوامی شہر کے طور پر فروغ پارہا ہے ۔ دریائے کرشنا ، گوداوری کے پانی ، آوٹر رنگ روڈ ، انٹرنیشنل ایرپورٹ ، میٹرو ریل ، آئی ٹی ، فارما کمپنیاں ، امن و امان کی برقراری ، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی وجہ سے حیدرآباد ایک کاسمو پولیٹن شہر کے طور پر ترقی کررہا ہے ۔ کانگریس کی وجہ سے یہ سب کچھ ممکن ہوپایا ہے ۔ آوٹر رنگ روڈ ، شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کی وجہ سے ریاست کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ راج شیکھر ریڈی حکومت کے فیصلوں سے ریاست کی صورتحال تبدیل ہوگئی ۔ کانگریس کی پالیسیوں سے آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ۔ انتخابات سے قبل آوٹر رنگ روڈ کو 30 سال کے لیے لیز پر دینے کے مسئلہ پر ریاست میں گرما گرم مباحث ہوئی ۔ آوٹر رنگ روڈ کو لیز پر دینے کے ٹنڈر کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے گی ۔۔ 2