حیدرآباد : /9 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد تا گچی باؤلی آؤٹر رنگ روڈ پر کرتب بازی کرتے چند نوجوان دکھائی دیئے ۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ۔ اتوارکی صبح چند نوجوان آؤٹر رنگ روڈ پر کار سے پہنچے اور کرتب بازی شروع کردی اور اتنے خطرناک تھے کہ اگر معمولی بھی غفلت ہوتی تو جانیں جاسکتی تھی ۔ یہ پورا منظر سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ۔ سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے پر عوام نے اپیل کی کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی حرکتیں دوبارہ نہ کرسکے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل جانچ کرلی اور ان کار مالک اور نوجوانوں کی شناخت کیلئے کوشش کررہی ہے اور جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔پولیس شمس آباد نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔(ش)