آٹو ڈرائیورس کیلئے خصوصی ’آٹو نگر کالونی‘ کے قیام کو گرین سگنل

   

پہلے مرحلے کے تحت چار علاقوں میں 2,000 اندرا اماں مکانات تعمیر کرنے حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد، 13 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آٹو ڈرائیورس کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اہم اقدام میں ان کیلئے ‘آٹو نگر کالونی’ کے نام سے خصوصی کالونی قائم کرنے کو گرین سگنل دیا ہے۔ حکومت نے آٹو رکشہ ورکرز کیلئے اندرا اماں مکانات کی تعمیر کی غرض سے کور ایریا میں چار مقامات کی نشاندہی کی ہے تاکہ محنت کش طبقہ کو رہائشی سہولت فراہم کی جا سکے ۔اطلاعات کے مطابق حکومت نے پہلے مرحلے کے تحت بندلہ گوڑہ ، این آئی جی کالونی، گندم گوڑہ ، پیٹ بشیر آباد، جل پلی و لکشمی گوڑہ علاقوں میں جملہ 2,000 مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل ہی ریاست بھر کے آٹو رکشہ کرایوں پر نظر ثانی کرنے کے سلسلہ میں احکام جاری کر چکی ہے۔ 2