سکما۔ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں ایک خاتون سمیت آٹھ نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ پولس ذرائع کے مطابق، نکسل مٹاؤ مہم کے تحت چھتیس گڑھ حکومت کی باز آبادی کی پالیسی کو فروغ دینے اور سکما پولس کی طرف سے چلائی جا رہی مہم سے متاثر ہو کر ڈی اے کے ایم ایس کے صدر اور ایک لاکھ روپے کے انعامی ماڑوی بامن، مڑکامی لکھمے ، مکیش، پوڑیامی جوگا، کورامی ماسا اور ڈی اے کے ایم ایس ممبران کواسی نندا نے خود سپردگی کی۔