نئی دہلی ۔19؍جون ( ایجنسیز )اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ جاری ہے۔ دونوں ممالک میں پھنسے دیگر ممالک کے باشندے جلد از جلد اپنے وطن واپس ہونے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ اس بیچ جمعرات کوہندوستانی شہریوں کو لے کر دوسری فلائٹ دہلی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ حکومت نے اس کیلئے ’آپریشن سندھو‘ شروع کیا ہے جس کے تحت ایران کے دارالحکومت تہران سے نکالے گئے 110 ہندوستانی طلبا کو لے کر پہلی فلائٹ آج علی الصبح دہلی پہنچی تھی۔ اس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی مزید ایک طیارہ دہلی پہنچا جس میں ایران میں مقیم ہندوستانی سفیر اور ان کے ارکان خاندان شامل تھے۔