کاغذ نگر۔ ضلع کے بی آصف آبادکے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایڈمن کے حیثیت سے آچیشور راو نے جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ایڈمن عہدہ گزشتہ کئی دنوں سے خالی تھا، عوام کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے آچیشور راو کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایڈمن کے بھی آصف آباد ڈسٹرکٹ کی حیثیت سے مقرر کے جانے پر انہوں نے آصف آباد پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار سے اخلاقی فریضہ کے طور پر ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ پیش کرتے ہوئے خیر سگالی ملاقات کی۔