تیاری کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے معاون ماحول سے مدد ملی ، ٹاپرس کے تاثرات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : آکاش انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے Neet میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔ جس میں 57 طلبہ نے ٹاپ 100 میں رینکس اور 30 طلبہ نے ٹاپ 50 میں رینکس حاصل کئے ۔ آکاش انسٹی ٹیوٹ کے نیٹ 2023 میں ٹاپ پرفارمرس کاسٹو باری (AIR3) ، دھرو اڈوانی ( AIR5 ) ، سوریہ سدھارتھ ( AIR6 ) اور سوئم شکتی ( AIR8 ) کے ساتھ اس سلسلہ میں لیے گئے انٹرویوز کو یہاں پیش کیا جارہا ہے ۔۔
سوال : کاسٹو ، کیا آپ ہمیں نیٹ کی تیاری کے لیے آکاش میں شامل ہونے کے آپ کے فیصلہ کے بارے میں بتا سکتے ہیں ؟
کاسٹو : میں نے آکاش کا انتخاب اس لیے کیا کیوں کہ میں نیٹ کی تیاری کے لیے ایک مسابقتی ماحول چاہتا تھا ۔ میں نے آکاش کے اچھے نتائج کے ریکارڈ کے بارے میں سنا تھا اور میری فیملی اور دوستوں نے بھی اس کی سفارش کی ۔ آکاش کے معاون ٹیچرس میرے فیصلہ کے لیے ایک اور وجہ تھے ۔۔
سوال : Neet امتحان کے لیے آپ نے کس طرح تیاری کی ؟
کاسٹو : Neet امتحان سے تین ماہ قبل میں نے میرے NCERT نصابی کتابوں کا اچھی طرح مطالعہ کیا انہیں چار ، پانچ مرتبہ پڑھا ۔ امتحان سے ایک ماہ قبل میں تمثیلی ٹسٹس میں شرکت کرنا شروع کیا ۔ ہر ٹسٹ کے بعد میں نے میری غلطیوں کا تجزیہ کیا اور پیپر ڈسکشن سیشنس میں حصہ لیا اور میری کمزوری کی نشاندہی کی اور اس پر محنت کی ۔
سوال : NEET کی تیاری میں آکاش نے آپ کی کس طرح مدد کی ؟
کاسٹو : آکاش نے ایک معاون ماحول فراہم کیا اور نیٹ سطح کے مسائل سے ہمیں واقف کیا ۔ ٹیچرس نے شبہات دور کرنے کے سیشنس منعقد کرتے ہوئے ہماری کمزوریوں کو دور کرنے میں مدد کی ۔ مسابقتی امتحان سطح کے مسائل سے واقفیت بالخصوص ایڈوانس لیول کے مسائل سے واقفیت سے نیٹ امتحان میں اچھے نشانات حاصل کرنے میں میری مدد ہوئی ۔
سوال : کیا نیٹ کی تیاری اور بورڈ امتحانات میں توازن کے لیے آپ کے پاس کوئی حکمت عملی تھی ؟
کاسٹو : NEET اور بورڈ امتحانات دونوں کا نصاب وہی ہے اس لیے نیٹ کی تیاری سے بورڈ امتحانات کے لیے بھی تیاری خود بخود ہوجاتی ہے ۔ میں نے میرے نوٹس کو اچھی طرح یاد کیا اور کوئی بیاک لاگس نہیں چھوڑا ۔ منظم انداز میں وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے میں نے کسی دباؤ کے بغیر دونوں امتحانات سے نمٹ سکا ہوں ۔
سوال : نیٹ کی تیاری کے دو سال کے سفر کے دوران آپ نے خیالات کے منتشر ہونے سے کس طرح نمٹا ہے ؟
کاسٹو : خیالات کو منتشر نہ ہونے دینے کے لیے میں نے میرے فون سے تمام سوشیل میڈیا ایپس کو خذف کردیا ۔ میں پڑھنے کے وقت میں اضافہ کیا ۔ خیالات منتشر ہونے کو کم سے کم کرتے ہوئے اور میرے مقصد پر توجہ دیتے ہوئے میں نے ہر روز زیادہ سوالات کی مشق کرپایا جس سے میری تیاری میں واقعی مدد ہوئی ۔
سوال : نیٹ میں شرکت کے خواہاں طلبہ کو آپ کیا مشورہ دیں گے ؟
کاسٹو : پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کے لیے پر جوش ہونا اہم ہوتا ہے اور مقصد کے حصول کے لیے پوری توجہ دی جائے ۔ NCERT کے نصابی کتابوں کو اچھی طرح کئی مرتبہ پڑھا جائے اور تمثیلی ٹسٹس میں پابندی سے شرکت کریں ۔ ہر ٹسٹ کے بعد غلطیوں کا تجزیہ کریں اور پیپر ڈسکشن سیشنس میں حصہ لیں تاکہ غلطیوں کی اصلاح ہو اور مستقبل میں ان کا اعادہ نہ ہو ۔
سوال : سوریہ ، آپ نے NEET 2023 میں ایک متاثر کن AIR-6 حاصل کیا ہے ۔ کیا آپ ہمیں یہ بتائیں گے کہ میڈیسن میں کیرئیر کے لیے آپ نے کس سے تحریک حاصل کی ؟
سوریہ : میرے والد سے ، جو ایک ڈاکٹر ہیں ، میڈیسن میں کیرئیر بنانے کے لیے مجھے زبردست تحریک حاصل ہوئی ۔ لوگوں کی زندگی میں ان کے اثر کو دیکھتے ہوئے مجھے اسی راستہ پر چلنے کی تحریک ملی ۔
سوال : آپ آکاش میں کب داخلہ لیا اور وہاں آپ کا تجربہ کیسا رہا ؟
سوریہ : میں نے 11th گریڈ کے شروع میں آکاش انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا اور یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا ۔ ٹیچرس غیر معمولی تھے اور جو اسٹیڈی میٹریل فراہم کیا گیا وہ بہت معیاری تھا ۔ صرف ایک ماڈیول کے بجائے انہوں نے مجھے 3-2 کتابیں بشمول NCERT میاپس اور Know Your NCERT دئیے ۔ یہ کتابیں میرے لیے بہت مددگار ثابت ہوئیں ۔۔
سوال NEET کے لیے آپ کی تیاری میں آکاش کا رول کس طرح رہا ؟
سوریہ : NEET کے لیے مجھے مسابقتی بنانے میں آکاش کا اہم رول رہا ۔ آکاش کے ٹیچرس اور وہاں دی گئی کتابیں میری تیاری میں معاون ثابت ہوئے ۔ کلاس میں ساتھی طلبہ کے ساتھ مباحث اور اٹریکشنس سے مجھ میں مسابقتی جذبہ پیدا ہوا ۔ جس سے NEET امتحان میں اچھا مظاہرہ کرنے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔
سوال : سوریہ کیا آپ NEET کے لیے NCERT کی اچھی طرح پڑھائی کرنے کی اہمیت کے بارے بتا سکتے ہیں ؟
سوریہ : NCERT سے NEET کی تیاری کی بنیاد پڑتی ہے اور اس کی اچھی طرح اسٹیڈی کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ Neet میں پوچھے جانے والے کئی سوالات NCERT کے نصابی کتابوں پر مبنی ہوتے ہیں ۔ بعض اوقات سوالات مبہم معلوم ہوسکتے ہیں لیکن وہ NCERT میں فراہم کردہ انفارمیشن کے مطابق ہوتے ہیں ۔ تمام سوالات کے بالکل ٹھیک جوابات دینے کے لیے NCERT اور اس کے کانسیپٹس کی مکمل جانکاری رکھنا لازمی ہوتا ہے ۔
سوال : سوریہ آپ نے آپ کی تیاری کے دوران خیالات کے منتشر ہونے پر کس طرح قابو پایا اور ڈسپلین برقرار رکھا ؟
سوریہ : 11 ویں گریڈ میں ، میں بھی منتشر خیالات سے دوچار ہوا جیسے ویڈیو گیمس کھیلنا اور ٹی وی دیکھنا تاہم میں نے ڈسپلین کی اہمیت کو اور اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا ۔ ان سرگرمیوں کو ترک کر کے اور اسٹیڈی پر توجہ دیتے ہوئے میں نے ایک سازگار اسٹیڈی روٹین بنا پایا ۔ NEET کی تیاری میں یہ باتیں بڑی اہمیت رکھتی ہیں اور 11 ویں گریڈ میں ہی اس کے لیے جلد تیاری شروع کرنے سے اس امتحان میں کامیابی کے لیے ایک اچھی راہ ہموار ہوتی ہے ۔۔