آگرہ میں مسلم خاندان پر شرپسندوں کا حملہ

   

لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، گھر میں توڑ پھوڑ
آگرہ:آگرہ میں ایک مسلم خاندان کے گھر میں مبینہ طور پر چار شرپسندوں نے گھس کر ان کی 18 سالہ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور خاندان کے دیگر افراد کو زخمی کیا۔ حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی تو خاندان کے دیگر افراد پر بھی حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ ٹرانس یمنا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جس کی ایک ویڈیو چہارشنبہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ میڈیاکی خبر کے مطابق منگل کی شام اتر پردیش کے آگرہ میں ٹرانس یمونا پولیس اسٹیشن کے تحت ایک علاقے میں چار افراد نے مبینہ طور پر ایک مسلم خاندان کے گھر میں گھس کر ایک 18 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس سورج کمار رائے نے کہاکہ چاروں ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مفرور ملزمین کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں کام کرنے والے مکان کے مالک (نام مخفی رکھا گیاہے) کے مطابق انہوں نے میری نوعمر بیٹی کو نشانہ بنایا۔واضح ہوکہ اتر پردیش میں مسلمانوں کو مختلف بہانوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔