تہران :سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا۔اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ بنا تھا۔کل عبران زبان کے ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے حوالے غلط حساب لگایا ہے اور حملہ کرکے غلطی کی ہے۔ ہم انہیں بتائیں گے کہ ایرانی قوم کا عزم و حوصلہ اور قوت کیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اس کے بعد بھی کچھ بیانات جاری کیے گئے جس کے بعد ایکس کی جانب سے ان کے عبرانی زبان کے اکاؤنٹ کو معطل کردیا گیا۔ ایکس پر آیت اللہ خامنہ ای کے عربی، فارسی، انگریزی اور بنگلہ سمیت دیگر زبانوں کے فعال اکاؤنٹس موجود ہیں۔میڈیا کے مطابق اس سے قبل میٹا کی جانب سے بھی فیس بک اور انسٹاگرام سے آیت اللہ خامنہ ای کے اکاؤنٹ ہٹائے جاچکے ہیں۔