آیوشمان بھارت اسکیم بڑا گھوٹالہ،کجریوال کا دعویٰ

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر اروند کجریوال نے مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت اسکیم کو آج ایک بڑا گھوٹالہ قرار دیتے ہوئے دہلی کے بہترین ہیلتھ ماڈل کو پورے ملک میں نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔کجریوال نے آج کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے بارے میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کا کہنا ہے کہ اس میں بہت سارے گھوٹالے ہیں، آیوشمان بھارت اسکیم کہتی ہے کہ جب آپ کو ہاسپٹل میں داخل کیا جائے گا، تو آپ کا پانچ لاکھ روپے تک کا علاج کیا جائے گا جبکہ دہلی میں ہماری اسکیم کے تحت اگر آپ کو سردی لگتی ہے ، تو آپ او پی ڈی، آئی پی ڈی میں جا کر مفت معائنہ کروا سکتے ہیں۔