ائیر پورٹ کیلئے کسانوں نے اپنی زمین دی

   

لکھنؤ:30 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) نوئیڈا کے جیور میں بننے والے بین الاقوامی ائیرپورٹ کے لئے چہارشنبہ کو کسانوں نے اپنی زمین کے کاغذات وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپ دیئے۔ وزیر اعلی نے بھی فورا ان کاغذات کو جمنا اتھارٹی کو سونپ دئے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کسانوں سے ملاقاتکی اور جیور ائیرپورٹ کی زمین کی فراہمی کے لئے ان کو مبارک باد دی۔ وزیر اعلی سے ملنے چھ گاؤں سے 30 کسان آئے تھے ۔ یوگی نے کسانوں کے درمیان تصدیق نامہ بھی تقسیم کئے اور کہا کہ خوشحالی کے لئے ترقی بہت ضروری ہے ۔زمین کی دستیابی سے ائیر پورٹ بنانے والی کمپنی کے انتخاب میں سہولت ہوگی۔ نوئیڈا ائیر پورٹ بنانے کے لئے کل 1334 ہیکٹر زمین کی ضرورت ہے ۔ اس میں سے 92 ہیکٹرسرکاری زمین پہلے ہی ائیرپورٹ کے نام کی جاچکی ہے ۔ 1239 ہیکٹر زمین کسانوں سے حاصل کی جارہی ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے اب تک 1005 ہیکٹر زمین حاصل کرچکا ہے ۔ جس کے عوض میں کسانوں کو 2490 کروڑ روپئے بطور معاوضہ دئے جاچکے ہیں۔