ابتدائی 6 ماہ میں چند ایک فلموں کو چھوڑ کر کاروبار خراب

   

ممبئی ۔ سال 2024 کے ابتدائی 6 ماہ گزر چکے ہیں اور اب سب کو اگلے 6 ماہ میں آنے والی فلموں کا انتظار ہے جو باکس آفس پر دھوم مچا ئیں گی۔ شائقین کو ساؤتھ اور بالی ووڈ کی کئی میگا بجٹ فلموں کا انتظار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میکرز اور اداکار بھی اپنی فلموں کو سوپر ہٹ بنانے کے لیے طرح طرح کے طریقے اپنا رہے ہیں۔ خاص طور پر بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے کیونکہ پچھلے 6 ماہ بہت اچھے نہیں رہے۔ فلمیں آئیں اور پیسہ کمایا، لیکن بالی ووڈ کے نقطہ نظر سے یہ بہت کم ہے۔ یہ کہنے کی وجہ سال 2023 ہے۔ جنوری سے جون 2023 کے درمیان کا وقت ہندوستانی سنیما خصوصاً بالی ووڈ کے لیے بہت اچھا تھا۔ سال 2022 میں انڈسٹری نے بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے بعد سال 2023 آیا جو بہت خوش کن تھا۔ شاہ رخ خان ہی اس سال کے لیے اسٹیج ترتیب دینے والے تھے۔ پٹھان سال کے پہلے مہینے میں ریلیز ہوئی اور 1000 کروڑ روپے کمانے والی فلم بن گئی۔ دی کیرالہ اسٹوری کو بھی اچھا ردعمل ملا۔ اب آتے ہیں سال 2024 کے پہلے چھ مہینوں کی طرف۔ جہاں ایسی بلاک بسٹر فلمیں نہیں آئیں۔ پھر بھی اگر ہم ہندوستانی سنیما کے مجموعی کارکردگی پر نظر ڈالیں، تو پچھلے 6 مہینے اچھے رہے ہیں۔ اس 6 ماہ کی مدت میں ریلیز ہونے والی فلموں کا مجموعی گھریلو باکس آفس مجموعہ 5,015 کروڑ روپے ہے۔ یہ جنوری اور جون 2023 کے درمیان ریلیز ہونے والی تمام ہندوستانی فلموں کی کمائی سے 3 فیصد زیادہ ہے۔ جس میں پربھاس، امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن کی فلم کالکی ہے یہ 772 کروڑ روپے کما کر تمام زبانوں میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم رہی ہے۔ اس کے بعد تیلگو فلم ہنومان ہے۔ اس نے 240 کروڑ روپے کا کاروبارکیا۔ اب تیسرے نمبر پر بالی ووڈ فلم فائٹرکی باری آتی ہے۔ ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم کمائی کے معاملے میں تیجا سجا کی ہنومان کو پیچھے نہیں چھوڑ سکی۔ یہ فلم صرف 3 کروڑ روپے سے پیچھے رہ گئی۔ اس نے 237.44 کروڑ روپے کمائے تھے۔ چوتھے نمبر پر اجے دیوگن کی فلم شیطان ہے۔ باکس آفس پر اس نے 177.96 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی ملیالم سنیماکی سلیپر بلاک بسٹر منجمل بوائز 170 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔