ابوظبی : امارات ابوظبی نے کرسمس کے موقع پر اپنی سرحد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق امارت کے مکین 24 دسمبر کو کووِڈ-19 کے ٹسٹ کی منفی رپورٹ کے بغیر بھی ابوظبی میں داخل ہوسکیں گے۔ ابوظبی میں اس وقت بیرون ملک سے آنے یا داخل ہونے کے خواہاں افراد آمد سے قبل کووِڈ-19 کا ٹسٹ کرانے کے پابند ہیں۔اس کا نتیجہ منفی ہونے کی صورت میں وہ 48 گھنٹے میں داخل ہوسکتے ہیں۔انھیں آمد کے چوتھے اور آٹھویں روز یہ ٹیسٹ دوبارہ اور سہ بارہ کرانا ہوتا ہے۔البتہ یواے ای میں شامل دوسرے امارتوں سے تعلق رکھنے والے ویکسین پروگرام کے شرکاء کو ابو ظبی میں داخلے پر پی سی آر ٹسٹ کرانے کی ضرورت نہیں اور یہ نئی پابندی صرف بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عاید کی گئی ہے۔