کولکاتا: ہندوستان کی معروف ایئر لائن انڈیگو احمد آباد سے ابوظہبی اور احمد آباد سے جدہ کیلئے روزانہ دو نئی براہ راست پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس سے ہندوستان اور خلیجی ممالک کے درمیان سفری رابطوں کو وسعت ملے گی اور تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔ یہ پروازیں جمعہ سے شروع ہورہی ہیں۔ انڈیگو کے گلوبل سیلز کے سربراہ ونے ملہوترا نے کہا کہ ہندوستان کو بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑنے ہم احمد آباد سے مشرق وسطیٰ کے دو بڑے شہروں ابوظہبی اور جدہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔