نئی دہلی، 8 ستمبر :ابوظہبی کے ولیعہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اپنے دو روزہ ہندوستان کے دورہ پر اتوار کو نئی دہلی پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ہندوستان کے دورے پر نہیان مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان توانائی اور رابطے سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ائرپورٹ پر پر ان کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ X پر جاری پوسٹ میں کہا۔. عزت مآب شیخ خالد بن زید النہیان ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر دہلی پہنچے۔انہوں نے کہا، کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے پرتپاک اور رسمی استقبال کیا۔ ولیعہد النہیان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے کئی وزراء اور ایک تجارتی وفد بھی ہے۔اپنے دورے کو ختم کرنے کے بعد، النہیان ایک کاروباری فورم میں شرکت کیلئے ممبئی جائیں گے۔.