ابو عاصم اعظمی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

   

ممبئی: ممبئ کی سیشن عدالت نے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی جانب سے مغل حکمراں اورنگزیب کے بارے میں دئے گئے بیان پر درج مقدمات میں انکی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی ہے اور انھیں تین دنوں تک تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونے کا حکم جاری کیا جسکے تحت آج سماج وادی رہنما پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوئے تھے ۔ایڈیشنل سیشن جج ایس وی رگھونشی نے مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ابوعاصم کو گرفتاری کے وقت 22000 کی ضمانتی رقم بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا اور ہدایت دی کہ وہ انکے خلاف دستیاب شواہد وثبوت کو مٹانے کی کوشش نہ کریں ۔