تلنگانہ میں ترقیاتی کام حیرت انگیز، حیدرآباد میں ٹی آر ایس کی جیت یقینی: ای دیاکر
کریم نگر۔ وزیر ایرا بلّی دیاکر راؤ نے حضورور آباد زون میں کندوگولا گاؤں کی ایس سی کالونی میں منعقدہ دیہی ترقیاتی پروگرام کے چوتھے مرحلہ میں حصہ لیا۔ ایس سی کالونی میں وزیر نے وعدوں کی برسات کی۔ اس موقع پر حسن آباد کے ایم ایل اے وی ستیش کمار ، ایم ایل سی ناراداس لکشمن راؤ ، ایڈیشنل کلکٹر گریما اگروال ، آرڈی او ، ڈی پی او اور دیگر موجود تھے۔ کندوگولا ایس سی کالونی کو سی ایم کے سی آر کی توجہ کی وجہ نئی گرام پنچایت کے قیام کی منظوری کی کوشش ،ایس سی کالونی سی سی سڑکوں کی ترقی کے لئے 25 لاکھ روپے بجلی کے حکام کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ گاؤں میں زنگ آلود کھمبے ، جھکے ہوئے کھمبے اور پھسلتے کھمبے تلاش کریں جہاں ضرورت ہے وہاں لگائیں۔ گاؤں میں ترقی ہو رہی ہے، لوگوں کے لئے آسرا پنشن، آنے والے وقت میں نئی پنشن کی منظوری کی ضمانت دی ۔اْنہوں نے تنقید کی کہ بی جے پی حکومت ریاستوں میں 500 روپئے پنشن دے رہی ہے جبکہ 2 ہزار روپئے پنشن تلنگانہ کی حکومت دے رہی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے دوران 6 ماہ سے پنشن نہیں دی گئی ، دوسری بار وزیر اعظم مودی کے وزیر اعظم بننے سے پہلے ، وہ جن دھن کے کھاتوں میں 15 لاکھ روپے دیں گے کہتے ہوئے اقتدار میں جھوٹ بول کر آئے کہاں ہے وہ 15لاکھ کھاتوں میںرقم ۔ ہم کسانوں کو مفت بجلی دے رہے ہیں، ہم 30ہزار کروڑ روپے کے ساتھ دھان خرید رہے ہیں، 2 لاکھ25 ہزار کروڑ روپئے ہم مرکزکو ٹیکس کی شکل میں دے رہے ہیں۔ بدلے میں وہ تلنگانہ کو 1لاکھ25ہزار کروڑ دے رہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کے دیہی ترقی کے لئے کئے گئے کام حیرت انگیز ہیں ، تلنگانہ دیہی ترقی کے لئے بہت کچھ کررہا ہے کسانوں کے لیے بہترین اسکیم ریتو بندھو اسکیم، غریب ما باپ کے لڑکیوں کے لئے شادی مبارک اور کلیانا لکشمی اسکیم روبہ عمل ہے۔جو لوگ شہروں میں آباد ہیں، وہ اب دیہی علاقوں میں آنے کے لئے دیہی علاقوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ آنے والے انتخابات میں ٹی آر ایس کی جیت یقینی ہے۔