اب ’’می ٹو ‘‘ کی زد میں ہدایت کار راجکمار ہیرانی بھی آگئے ۔ 

,

   

ممبئی: عصمت ریزیوں او رخواتین کے بد سلوکی کے معاملہ میں کئی نامور شخصیتوں کے نام آئے ہیں ۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر ، ساجد خان ،الوک ورما ،سبھاش گھائی کے علاوہ ایڈیٹر سے سیاستداں بنے ایم جے اکبر بھی می ٹو کے سیلاب میں آچکے ہیں ۔اب ایک نیا نام سامنے آیا ہے ۔بالی ووڈ کو زبردست ہٹ فلمیں جیسے’’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ ‘ لگے رہومنا بھائی ، تھری ایڈیٹس ، پی کے او ر۲۰۱۸ ء کی بلاک باسٹر فلم ’’ سنجو ‘‘ ہیں ۔

ا ن فلموں کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی پر الزام ہے کہ فلم سنجو میں ساتھ میں کام کرنے والی ایک عورت کو جنسی ہراسانی کا شکا ربنائے ہیں ۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ راجکمار ہیرانی نے انہیں د و مرتبہ جنسی ہراسانی کا شکار بنائے ہیں ۔ مگر راجکما رہیرانی تمام الزامات کو مسترد کردیا ۔ اطلاع کے بموجب ہیرانی کی آنے والی فلم سے ان کا نام حذف کردیا گیا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی بالی ووڈ کے کئی ستارے راجکمار ہیرانی کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ۔ بالی ووڈاداکار شرمن جوشی جو راجکمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم تھری ایڈیٹس میں کام کئے تھے انہوں نے ٹوئیٹر پر ان پر لگے الزامات کی مذمت کی ہے اور انہیں اعلی اخلاق کے مالک بتایا ۔انہوں نے ٹوئیٹرپرکہا کہ راجو سر انتہائی ایماندار ، اعلیٰ اخلاق اور سچ گو انسان ہیں ۔

میں ان سے بے حد متاثر ہوا ہو ں ۔ کیونکہ یہ ایک بہترین انسان ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں راجو ہیرانی سر کے ساتھ کھڑا ہوں ۔‘‘ فلم اداکارہ دیا مرزا نے بتایا کہ انہیں راج کمار ہیرانی سر پر لگائے گئے الزاما ت کیْ خبر پڑھ کر بہت صدمہ لگا اور انہیں کافی مایوسی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ا ن الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئے ۔