اتراکھنڈ میں 11 کوہ پیما ہلاک

   

نئی دہلی : اتراکھنڈ کے درہ لمکھاگا میں جو 17,000 فیٹ بلند ہے، 11 کوہ پیما ہلاک ہوگئے جن کی نعشیں ملی ہیں۔ ایرفورس کا بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ یہ کوہ پیما اور ان کے ساتھی 18 اکٹوبر کو اپنا راستہ بھول گئے تھے۔ ٹورسٹوں، پورٹرس اور گائیڈز پر مشتمل 17 کوہ پیما مشن پر روانہ ہوئے تھے۔ بھاری برفباری اور ناساگاز موسم نے انھیں راستہ بھلا دیا۔