اتراکھنڈ کے بعد گجرات میں یکساں سیول کوڈ کی تیاری

   

احمدآباد : گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے منگل کو یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) کے مسودے کو تیار کرنے اور قانون بنانے کے لیے پانچ رکنی پینل قائم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے ریٹائر ڈ جج رنجنا دیسائی کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی 45 دنوں میں ریاستی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کی بنیاد پر حکومت فیصلہ کرے گی۔اتراکھنڈ کے بعد اب گجرات میں بھی جلد ہی یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کیا جا سکتا ہے۔سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ جسٹس رنجنا دیسائی کو کمیٹی کی چیرپرسن بنایا گیا ہے۔