اتراکھنڈ:30روپیہ فی کیلو پیاز فروخت کرنے پر بی جے پی کارکن کا دھرنا، کانگریس لیڈر کی انگلی کتر دی۔ کیس درج

,

   

دہرادون(اتراکھنڈ): بدھا پارک علاقہ میں قلیل قیمت میں پیاز فروخت کئے جانے پر ایک بی جے پی کارکن منیش بھشٹ نے دھرنا دیا اور اس کے خلاف نعرہ لگانے لگا۔ اس دوران تاجرین کی حمایت میں آنے والے وائس پریسڈینٹ آف کانگریس سیوادل نند ن مہرا وہاں پہنچ گیا او ردھرنا ختم کرنے پر زور دیا۔ اس بحث کے دوران بی جے پی کارکن منیش بھشٹ نے کانگریس لیڈر نندن مہرا کی انگلی کتر دی جس کے نتیجہ میں ان کی انگلی ان کے ہاتھ سے جدا ہوگئی۔ مہرا نے بتایا کہ میری پارٹی کے ارکان نے پولیس کو طلب کرتے ہوئے بھشٹ کو پولیس کے حوالہ کردیا۔“ اسی دوران بی جے پی نے دعوی کیا کہ منیش بھشٹ ہماری پارٹی کا رکن نہیں ہے۔

ہندوستان ٹائمس کے مطابق وائس پریسیڈنٹ آف کانگریس سیوادل رمیش گوسوامی نے بتایا کہ بدھا پارک علاقہ میں قلیل قیمت میں پیاز فروخت کی جارہی تھی جو صرف 30روپے فی کیلو پیاز فروخت ہورہی تھی تاکہ عوام کو کچھ راحت ملے۔ اس دوران بی جے پی کارکن منیش بھشٹ وہاں آگیا اور اس قیمت میں پیاز فروخت کرنے سے منع کرنے لگا اور اس کیلئے دھرنا بھی دینے لگا۔ اسی دوران ہماری پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری نندن مہرا وہاں آگئے اور دھرنا ختم کرنے کامطالبہ دینے لگے اور اسی قیمت میں پیاز فروخت کرنے کی حمایت کرنے لگے۔“ اسی دوران منیش نے نندن پر حملہ کرتے ہوئے ان کے ہاتھ کی انگلی کو کتر دیا۔

ہلدوانی پولیس اسٹیشن ایس ایچ او وکرم راتھوڑ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ہمیں پتہ چلا کہ منیش بھشٹ نشہ کی حالت میں تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ دوسری جانب بی جے پی ضلع صدر پردیپ بھشٹ نے بتایا کہ منیش بھشٹ کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔