اتردیش: بی جے پی رکن اسمبلی و دیگر چھ افراد نے خاتون کی ایک ماہ تک عصمت ریزی

,

   

بھادوہی (اترپردیش): بی جے پی رکن اسمبلی رویندر ناتھ تریپاٹھی اور دیگر چھ افراد نے ایک خاتون کی ایک ماہ تک عصمت ریزی کرتے رہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) رام بدن سنگھ نے خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی 2007 میں موت ہوگئی۔ اس کی ملاقات بی جے پی رکن اسمبلی رویندر ناتھ تریپاٹھی کے بھتیجے سے ہوئی۔

عورت نے دعوی کیا کہ ایم ایل اے کے بھتیجے نے شادی کا جھانسہ دے کر کئی مرتبہ اس کا جسمانی استحصال کیا۔ ایس پی نے بتایا کہ عورت نے مزید بتایا کہ 2017ء کے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران رکن اسمبلی کے بھتیجے نے بھادوہی کی ایک ہوٹل میں بند کرکے رکن اسمبلی تریپاٹھی اور دیگر چھ افراد نے اس کی ایک ماہ تک عصمت ریزی کی۔“ ایس پی سنگھ نے بتایا کہ یہ کیس ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے حوالہ کردیاگیا ہے۔