اترپردیش انتخابات2022: اکھلیش نے کیا بڑا اعلان، کہا- ہماری حکومت بنی تو شہید کسانوں کے اہل خانہ کو 25 لاکھ دیں گے

   

لکھنؤ: کسان تحریک کے درمیان سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ اکھلیش نے تین زرعی قوانین کے خلاف تحریک کے دوران شہید کسانوں کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ اکھلیش یادو نے کہا، ‘ہم وعدہ کرتے ہیں کہ 2022 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت آتے ہی کسانوں کی تحریک کے شہیدوں کو 25 لاکھ روپے کسان شہدا کو رقم دی جائے گی۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اتر پردیش اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اکھلیش یادو یوپی میں اپنے اقتدار کی واپسی کے لیے چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی اپنے ساتھ جوڑنے میں مصروف ہیں۔ اس کے پیش نظر اکھلیش نے ایک بار پھر بی جے پی کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے کسانوں کے احتجاج میں مرنے والے کسانوں کو شہید بتاتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو مالی مدد دینے کی بات کہی ہے۔