اترپردیش :بہتر طبی سہولیات کا اثر قومی پیمانے پر دکھے گا: یوگی

   

لکھنؤ:یکم مارچ(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جس ریاست میں ملک کی مجموعی آبادی کا پانچواں حصہ رہتا ہو وہاں طبی خدمات بہتر ہوں تو اس کا قومی پیمانے پر اچھا اثر پڑیگا۔ یوگی نے لوک بھون میں ٹیلی میڈیسن اور ٹیلی ریڈیولاجی خدمات کا افتتاح کے بعد کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی فلاح کیلئے اچھی طبی خدمات مہیا کرانے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی میں طبی خدمات میں بہتری آئے تو سارے ملک پر اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ اب ہم دو دراز کے علاقوں میں بہتر طبی خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔