اترپردیش حکومت کی طرف سے بلڈوزر کی کاروائی صحیح یا غلط؟ اب سپریم کورٹ میں 29 جون کو ہوگی سماعت

   

نئی دہلی: اترپردیش میں بلڈوزر کی کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں جمیعۃ علماء ہند کی طرف سے دائر عرضی پر اب اگلی سماعت 29 جون کو ہوگی۔ دراصل، جمیعت نے یوپی حکومت کے حلف نامے پر جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا تھا۔ ایسے میں عدالت نے جمیعت کو جواب دینے کا وقت دیا۔ بتا دیں کہ سپریم کورٹ میں جسٹس سی ٹی روی کمار اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ پورے معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمیعت کی درخواست پر اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔