میرٹھ : اترپردیش کے میرٹھ میں انسانیت شرمسار۔ میرٹھ میں ایک درندہ صفت شخص نے برقعہ پوش مسلم لڑکی کو سرعام سڑک پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق میرٹھ میں 8 جولائی کو ایک برقعہ پوش مسلم لڑکی کو کے ساتھ 45 سالہ وشال ٹھاکر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جسے یو پی پولیس نے گرفتار کرلیا۔وشال ٹھاکر کی سڑک پر جارہی برقعہ پوش لڑکی کو نہ صرف دھکا مارا بلکہ اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ برقعہ پوش خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ملزم وشال ٹھاکر نے پیچھے سے آکر لڑکی کو انتہائی نامناسب طریقہ سے چھونے کی کوشش کی۔ غیرانسانی واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں ملزم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پولیس نے اس معاملہ میں فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم وشال کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔