اترپردیش: صرف فیان او رلائٹ استعمال کرنے پر 128کروڑ روپے لائٹ کا بل، محکمہ برقی کی کھلی لاپرواہی

,

   

ہاپور(اترپردیش): دنیا کے امیر ترین شخصیتوں میں شمارکئے جانے والے مکیش امبانی کے گھر کا بل بھی اتنا نہیں آتا ہوگا جتنا ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والے ایک گھر کے مالک کو آیا ہے۔ حالانکہ ان کے گھر صرف ٹیوب لائٹس او رایک فیان چلتا ہے۔ ہاپور کے چمری گاؤں کے رہنے والے شمیم اور ان کی اہلیہ اس وقت حیران او ر ششدہ رہ گئے جب ان کے گھر کی برقی بل 128,45,95,444آیا۔ ان کے پاؤوں میں سے زمین کھسک گئی جب ان لوگوں نے یہ بل دیکھا۔ حالانکہ شمیم کے گھر صرف فیان او رٹیوب لائٹ ہی جلائی جاتی ہے۔ اور تو اور محکمہ برقی نے انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر وہ مذکورہ بل ادا نہ کرے گا تو وہ ان کے گھر کے بجلی کٹ کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق شمیم خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے نمائندوں کو بتایا کہ اس غلط بل کے بارے میں عہدیداروں کو واقف کروایا اورکہا کہ ان کے گھر بجلی صرف دو کیلو واٹ فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی میری شکایت کو سن نہیں رہا۔ کیسے میں اس بل کو ادا کروں؟ جب میں نے محکمہ سے ا س کی شکایت کی تو ان لوگوں نے میری طرف کوئی توجہ نہیں دی او رمجھ سے کہا گیا کہ میں مذکورہ بل ادا کروں ورنہ میرے گھر کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔ شمیم نے بتایا کہ میرا ہر ماہ بجلی کا بل عام طور پر 700تا 800روپے آتا ہے لیکن محکمہ برقی کی غلطی سے تمام شہر کا بل میرے گھر کے بل میں جوڑ دیا گیا۔ شمیم کی اہلیہ خیرالنساء نے محکمہ سے سوال کیا کہ گھر میں کچھ ٹیوب لائٹس اور ایک فیان پر اتنا بل کیسے آسکتا ہے؟

محکمہ برقی کے ایک انجینئر نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کے باعث اس مسئلہ پیدا ہواہے اسے جلد ہی ٹھیک کرلیا جائے گا۔