اترپردیش میں اتحاد سے انکار نہیں”: کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی کا بڑا اشارہ

   

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی اپنے تین روزہ اتر پردیش کے دورے پر ہیں۔ یوپی میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پرینکا گاندھی نے پوری طاقت لگا دی ہے۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے اتحاد بنانے کے معاملے پر ، کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ہم کھلے دل کے ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ انتخابات کے لئے دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔