نئی دہلی: مرکزی شہری ہوابازی اور اسٹیل کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے ہفتہ کے روز کہا کہ اتر پردیش جلد ہی گھریلو پروازوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کے لحاظ سے ملک کی سرفہرست ریاست ہوگی۔اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ورنداون یوجنا میں تین روزہ اترپردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ-2023 کے دوسرے دن ‘اتر پردیش میں شہری ہوا بازی: ابھرتے ہوئے مواقع’ کے موضوع پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سندھیا نے کہا کہ ” اتر پردیش جلد ہی سب سے زیادہ گھریلو پروازوں کے معاملے میں ملک کی سرفہرست ریاست بن جائے گی۔”