اترپردیش میں موسلادھار بارش مسلسل جاری ہے، یہ بارش خاص کر مشرقی اترپردیش کےلیے بہت وبال بنتی جا رہی ہے، شدید بارش کی وجہ سے سڑک پندرہ فٹ دہنس گئی ہے۔ مشرقی اترپردیش کے مرزا پور، چندولی ، وارانسی، بھدوہی، اعظم گڑھ، مئو، غازی پور، بلیا میں حالات کافی خستہ ہیں۔
خبریں یہاں تک آرہی ہے کہ پوروانچل میں کچے مکانات زمیں دوز ہونے لگے ہیں۔ملنے میں دب کر اب تک 32 افراد کی موت کی گھاٹ اتر چکے ہیں۔ ضلع غازی پور میں ہنسراج پور سے نندگنج جانے والی سڑک یوسف پور چورا بسوں ندی پر نئی تعمیر شدہ سڑک 15 فیٹ زمین کے اندر دھنس گئی ہے۔ جس سے تقریبا آٹھ فٹ چوڑا گڑھا بن گیا ہے۔ زمین کے دھنسنے سے تقریبا 50 گاؤں کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ غازی پور میں شدید بارش کی وجہ سے الگ الگ جگہوں پر چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ قاسم آباد تھانے کے شہباز گلی گاؤں میں سنیچر کی رات بارش کے درمیان کچھ مکان گرنے سے اتوریا دیوی، نیتھ گاؤں میں مکان گرنے سے سکھرام کی موت ہوگئی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ جکھنا میں بھی ایک شخص کی بھاری بارش کے دوران مکان گرنے سے موت ہوگئی۔ دلہپور کے ہنوتا گاؤں میں کچا مکان گرنے سے روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء برباد ہوگئی ہیں۔ کچے مکانات گرنے سے دیہی علاقوں کے رہنے والوں کا کافی نقصان ہوا ہے۔