اتفاقی طور پر گرجانے سے چیف منسٹر کا پوتا زخمی

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کا پوتا اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راو کے فرزند ہیمانشو پرگتی بھون میں اتفاقی طور پر گرجانے سے زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے بموجب انہیں یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب وہ گھر میں اتفاقی طور پر گرجانے سے زخمی ہوئے اور ان کے پیر میں فریکچر کا شبہ ہے ۔ ان کا سی ٹی اسکان کیا گیا ہے ۔وزیر کے ٹی آر نے اپنے فرزند کے علاج کے تعلق سے ڈاکٹرس سے بات چیت بھی کی ہے ۔