اتھپا گرین بلیٹ حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر

   

دبئی۔ہندوستانی سابق اوپنر رابن اتھپا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میںگلف جائنٹس کے خلاف 46 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کے بعد ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 میں گرین بیلٹ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اتھپا فی الحال مقابلے میں اب تک 122 رنزکے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کے جدول میں سرفہرست ہیں۔ ایک بار جب جیتنے والی ٹیم ورلڈ آئی ایل ٹی20 ٹورنمنٹ ٹرافی اٹھائے گی اور فائنل پریزنٹیشنز کے حصے کے طور پربلیک بیلٹ فاتح ٹیم کے مالک کو پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پریزنٹیشنز کے دوران، لیگ کے سب سے قیمتی کھلاڑی کو منتخب جائے گا اور ہجوم کو خوش کرنے والی اننگز پر شاندار ریڈ بیلٹ دیا جائے گا۔ دریں اثنا لیگ میں حصہ لینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے 24 کھلاڑی منتخب کیے گئے، بلیو بیلٹ کے لیے کوشاں ہوں گے، جو سیزن کے اختتام پر یو اے ای کے بہترین کھلاڑی کو پیش کیا جائے گا۔ پلیئر ایوارڈز کے منفرد سیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ ہم پلیئر ایوارڈز کے حوالے سے کچھ نیا لانا چاہتے تھے اور ہم مختلف بیلٹس کو متعارف کرواتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔