مسجد یاہو شاہؒ کرنول میں دعوت افطار، مرزا سیف اللہ بیگ اور دیگر کا خطاب
کرنول:متولی وسجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ یاھوباشاہؒ سیدالیاس قادری کی سرپرستی میںمسجدیاھوباشاہ کے احاطہ میںدعوت افطارکااہتمام کیاگیا۔اس موقعہ پرامام وخطیب حافظ محمدسلیم الرحمن نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزہ دارکوافطارکروانے سے خداکی قربت حاصل ہوتی ہے،روزہ سے اخلاص اورتقویٰ میںاضافہ ہوتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی عبادت کوکوئی نہ کوئی دیکھ سکتاہے، لیکن روزہ ایک ایسی عبات ہے جوصرف اللہ کے لئے رکھاجاتاہے اوراس کواللہ ہی دیکھتاہے۔صرف اخلاص اورتقویٰ ہی روزہ کی حفاظت کرتے ہیں۔پنچایت سکریٹری مرزاسیف اللہ بیگ نے کہاکہ اسلام میںاجتماعیت کی بہت اہمیت ہے، دعوت افطارسے روزہ داروں کو افطار کروانے کے ساتھ ساتھ اجتماعیت کابھی مظاہرہ ہوتاہے،اجتماعیت سے لوگوںکے دل جڑتے ہیں، آپس میںمحبت پیداہوتی ہے،دشمنان اسلام پررعب طاری ہوتاہے، اجتماعیت میںبرکت اوراللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے۔انہوںنے اجتماعیت کوفروغ دینے کی تلقین کی۔سیدالیاس قادری نے کہاکہ روزہ داروں کو افطار کروانا اللہ کے نبیﷺکی سنت ہے۔ اس موقعہ پرحافظ اعجازصاحب، مرزاسمیع اللہ بیگ ،سیدتبریزقادری، سابق رکن بلدیہ داداباشاہ وغیرہ شریک رہے۔ حافظ محمدسلیم الرحمن کی دعاء پرافطارکیاگیا۔
