اجمیر عرس :پاکستانی زائرین کیلئے ٹرین کا امکان

,

   

نئی دہلی 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف میںعرس کے موقع پر ایک ٹرین سرویس چلانے پر غور کر رہا ہے ۔ امکان ہے کہ اس ٹرین کے ذریعہ ہندوستانی سرحد پر اٹاری کے مقام سے پاکستانی زائرین کو اجمیر لایا جائیگا ۔ پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ بس سرویس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اب ہندوستان اس ٹرین سرویس پر غور کر رہا ہے ۔