امرتسر : مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف گذشتہ کئی دن سے احتجاج کرنے والے کسانوں کو راحت پہنچانے غذائی اجناس کی سربراہی کے ساتھ ان کی ہر ممکنہ مدد کرنے والے دن بدن آگے آتے جارہے ہیں۔ شرومنی اکالی دل کے ورکرس نے پنجاب میں دہلی، امرتسر قومی شاہراہ پر ایک پٹرول پمپ کو کسانوں کیلئے مختص کردیا ہے جہاں سے احتجاجی کسانوں کو مفت ڈیزل فراہم کیا جارہا ہے۔ کسانوں کی بڑی تعداد احتجاج میں حصہ لے رہی ہے۔ شرومنی اکالی دل کے ورکر گرو شرن سنگھ نے کہا کہ ہم یہ اپنے مقامی نوجوانوں اور ہمارے این آر آئی دوستوں کی مدد سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔