’محمد کیاپ مارٹ‘ میں ایمپورٹیڈ جائے نمازوں اور احرام کلکشن‘ مولانا جعفرپاشاہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔8/فروری (راست) مولانا محمد حسام الدین حسامی ثانی جعفر پاشاہ نے احرام کی اہمیت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر نہ تو عمرہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی حج ادا کیا جاسکتا ہے۔ مولانا جعفر پاشاہ آج ’محمد کیاپ مارکٹ‘ مدینہ سرکل میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے جو ماہ رمضان المبارک کے استقبال اور امپورٹیڈ جائے نمازوں کے کلکشن اور عمرہ و حج سیزن کے لئے احرام کے مختلف اقسام سے متعلق منعقد کی گئی تھی۔جناب الیاس بخاری منیجنگ پارٹنر محمد کیپ مارٹ کے علاوہ مولانا محمد نصیر الدین منشاوی اس موقع پر موجود تھے۔ مولانا جعفر پاشاہ نے اس بات پر مسرت اور طمانیت کا اظہار کیا کہ طویل عرصہ سے بخاری خاندان عازمین عمرہ اور حج کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ مساجد کے لئے ان کی خصوصی رعایت قابل ستائش ہے۔ مولانا جعفر پاشاہ نے جناب الیاس بخاری کے ساتھ ترکی، بلجیم، سعودی عرب اور مختلف ممالک کے امپورٹیڈ جائے نمازوں کا معائنہ کیا۔ یہ جائے نماز خوش نما، دیدہ زیب پینٹنگ کے ساتھ انتہائی آرام دہ فراہم کئے گئے ہیں۔جناب الیاس بخاری نے بتایا کہ سعودی عرب میں موسم کی مناسبت سے احرام مہیا کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حسب روایت مساجد کے لئے خصوصی رعایت دی جائے۔