احمدآباد میں کانگریس کی مجلس عاملہ کا 12 مارچ کواجلاس

   

احمدآباد۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امکان ہے کہ کانگریس اپنی مجلس عاملہ کا اجلاس 12 مارچ کو احمدآباد میں منعقد کرے گی۔ قبل ازیں 28 فروری کو وزیراعظم کی آبائی ریاست میں مجلس عاملہ کا اجلاس مقرر تھا جسے 26 فروری کو پلوامہ دہشت گرد حملے کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا۔