اخروٹ میں چھپاکر منشیات لیجانے والی خاتون کو دبئی ایئر پور ٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

,

   

دبئی: بعض لوگ کسٹم عہدیداروں اور پولیس سے بچ کر منشیات لے جانے کی نئی نئی ترکیبیں کرتے رہتے ہیں۔ کچھ لوگ جوتے میں چھپاتے ہیں تو کچھ لوگ ٹوپی میں چھپاتے ہیں۔ ایک خاتون ایک نیا طریقہ اپنا ئی۔ اس نے اخروٹ جو کھا کر صحت بنائی جاتی ہے۔ اس اخروٹ میں منشیات چھپاکر لے جارہی تھی دبئی پولیس نے اسے پکڑلیا۔ جنرل ڈائریکٹر آف دبئی احمد محبوب مصابیح نے بتایا کہ آئے لوگ منشیات لے جانے کیلئے نئے نئے ترکیبیں کررہے ہیں۔

ایک خاتون چھ عدد اخروٹوں میں تین کیلو منشیات لے جانے کی کوشش کررہی تھیں لیکن ہم نے اسے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چودہ کیلو منشیات لے جانے والے ایک شخص کو ہم نے گرفتار کرلیا۔ ایک آدمی نے اپنے سیل فون کی بیاٹری میں منشیات لیجانے کی کوشش کررہاتھا اسے بھی ہم نے پکڑلیا۔ لوگ منشیات لے جانے کیلئے بچوں کے کھیلنے کے کھلونے، موز اور چاکلیٹس وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ احمد محبوب مصابیح نے بتایا کہ ہم ہمارے عہدیداروں کو اسپیشل تربیت دئے ہیں۔