ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات، ادخال فیس کی آخری تاریخ

   

معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 اکٹوبر (راست) پروفیسر ایس اے شکور، معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر، اردو عالم، اردو فاضل حیدرآباد و سکندرآباد، اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ ڈسمبر 2023ء میں منعقد ہوں گے۔ ادخال فیس کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ کے 23 اکٹوبر تا 25 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 26 نومبر تا 5 ڈسمبر اور 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت 6 تا 10 ڈسمبر راست ادارہ ادبیات اردو، پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے۔ فیس حسب سابقہ کی طرح مقرر ہے۔ اردو ماہر کی فیس 250 روپئے، اردو عالم 300 روپئے، اردو فاضل حصہ اول 250، اردو فاضل حصہ دوم 300 روپئے، اردو فاضل مکمل 500 روپئے اور جزوی امتحانات اردو ماہر، اردو عالم اور اردو فاضل ایک تا دو پرچوں کیلئے 150 روپئے تین تا پانچ پرچوں کیلئے 250 روپئے (اردو عالم کے تین تا چھ پرچوں کیلئے 300 روپئے) مقرر کی گئی ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی ہے کہ درخواست فارمس کی مکمل خانہ پری درخواست گذار سے کرائیں اور مع فیس بہ ذریعہ ڈیمانڈ ڈراف بحق ’’ادارہ ادبیات اردو‘‘ پنجہ گٹہ حیدرآباد پر داخل کریں۔ راست طور پر بھی مندرجہ بالا امتحانات کی درخواستیں شعبہ امتحانات،ایوان اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-29310469 پر ربط کریں۔