ممبئی : سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ایک حالیہ پوسٹ کر کے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انجیو پلاسٹی کی اور رگوں میں اسٹینٹ ڈالے۔ اس خبر سے بالی ووڈ کے مداح حیران رہ گئے ہیں۔سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں دل کا دورہ پڑا۔ اس کے بعد انجیو پلاسٹی کرنی پڑی۔ اب وہ ٹھیک ہیں۔ سشمیتا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ‘اپنے دل کو ہمیشہ خوش اور مضبوط رکھیں کیونکہ جب آپ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو گی تو یہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ مجھے کچھ دن پہلے دل کا دورہ پڑا تھا۔سشمیتا سین کی عمر 47 سال ہے۔ وہ ہمیشہ فٹ رہتی ہے۔ وہ بالی ووڈ کی فٹ ترین اداکارہ ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر فٹنس ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سشمیتا کے مداح اور فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ انہیں آشیرواد دے رہے ہیں۔